3 ستمبر 2014 - 09:15
ایران کا پارلیمانی وفد ہمسایہ ممالک کا دورہ کرے گا

ایرانی پارلیمنٹ کا ایک وفد خلیج فارس کے ساحلی ممالک عمان، کویت اور قطر کا دورہ کرنے والا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں یہ دورہ ہوگا اور اس کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی سطح کے پیش نظر پارلیمنٹ کا قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن، پارلیمانی سفارتکاری کو سرگرم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ ان کی حکومت مختلف ممالک خاص طور پر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو اہمیت دیتی ہے۔
.......

/169